دنیا

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ بھارت کے خلاف احتجاجی مظاہرے

شیعت نیوز: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھارت کے دورے کے خلاف بھارتی عوام ایک بار پھر سراپا احتجاج ہیں اور اس ملک میں امریکی صدر کے دورہ بھارت کےخلاف آوازیں اور نعرے بلند ہورہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق مجلس علمائے ہند نے اس ملک کے وزیراعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ کسی دباؤ میں آئے بغیر ظالموں کا ساتھ دینے سے گریز کریں اور ملک کے ان کروڑوں باشندوں کے جذبات کو سمجھیں جو انسانی بنیادوں پر دہشت گردوں کی مخالفت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی وزیراعظم نریندمودی نہ فقط اسلام بلکہ انسانیت کا بھی دشمن ہے، علامہ اقتدار نقوی

لکھنو کے عوام نے کل جمعہ کی نماز کے بعد آصفی مسجد کے باہر مظاہرہ کیا اور سینکڑوں مظاہرین نے امریکہ کے صدر کے دورہ بھارت کی مخالفت ومذمت کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی ۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئےمولاناحیدر رضا ، مولانا نجم الحسن رضوی اور دیگر مقررین نے کہا کہ جس انداز سے ایک منصوبہ بند سازش اور سوچی سمجھی حکمت عملی کے تحت امریکہ نے پوری دنیا کو دہشت گردی کی آگ میں جھونک دیاہے اس سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ پوری دنیا میں جہاں جہاں دہشت گردی ہے وہاں وہاں امریکہ اور اس کی سازشیں کارفرما ہیں اورقاسم سلیمانی کی شہادت سے یہ پوری طرح واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ہر اس شخص اور ملک کے دشمن ہیں جو دہشت گردی کے خلاف ہیں اسے لئے کہ امریکہ کا مقصد دہشت گردی کو ختم کرنا نہیں بلکہ اسے فروغ دے کر اپنے جنگی ہتھیاروں کی سپلائی کو یقینی بناناہے ۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہلیہ اور خصوصی وفد کے ساتھ 24-25 فروری کو بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button