اہم ترین خبریںایران

آیت اللہ خامنہ ای نے پارلیمانی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا

شیعت نیوز: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے جمعہ کے روز 11ویں پارلیمانی انتخابات کے آغاز میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔.

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے آج جمعہ کے روز مجلس شورای اسلامی( پارلیمنٹ )کے گیارہویں دور کے انتخابات اور ماہرین کی کونسل کے پانچویں دور کے پہلے وسط مدتی انتخابات کے شروع ہوتے ہی حسینہ امام خمینی ؒ میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ اس موقع پر آپ نے فرمایا کہ انتخابات قومی مفادات کا ضامن ہے اور انتخابات قومی جشن کا دن ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے حقوق کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، نویدقمر

انہوں نے کہا کہ انتخابات سے ملک اور اسلامی نظام کی عزت کو تقویت ملے گی، یہ ایران مخالف سازشوں کی شکست کا سبب بنے گا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ووٹ ڈالنے کے سلسلے میں قوم کو سفارش کرتے ہوئے فرمایا: میری ہمیشہ کی طرح یہی سفارش ہے کہ عوام دن کے پہلے حصہ میں اپنا ووٹ ڈالیں اور اسے دن کی آخری ساعات تک مؤخر نہ کریں ۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہر شہر کے باشندوں کو وہاں کے نمائندوں کی تعداد کے مطابق اپنا ووٹ ڈالنا چاہیے مثلا تہران میں 30 نمائندے ہیں تو یہاں 30 نمائندوں کو ووٹ دیں، کیونکہ یہ کام قوی پارلیمنٹ کی تشکیل میں مؤثر ثابت ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی قوم امریکہ کے مقابلے میں آخری دم تک ڈٹی رہے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای

آیت اللہ خامنہ ای نے انتخابات کو شرعی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ انتخابات کا دن عوام کے سول یا شہری حق و حقوق کا دن ہے اور جو ووٹ دینے کیلئے آتے ہیں اور اپنے ملک کے امور کو چلانے میں شریک ہوتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایرانی قوم کے لئے انتخابات کو اللہ تعالی کی برکت کا باعث قراردیا اورشاندارانتخابات کے انعقاد کے سلسلے میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے فعال کردار کا شکریہ ادا کیا۔

ایران بھر کے صوبوں، شہروں اور دیہی علاقوں میں ووٹروں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آرہا ہے۔

ایران بھر میں پارلیمانی انتخابات کے لئے 208 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں تا کہ ایرانی عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کرتے ہوئے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button