اہم ترین خبریںایران

امریکہ کی ایرانی گارڈین کونسل کے اراکین پر پابندیاں

شیعت نیوز: امریکی حکومت نے مجلس شورای اسلامی(پارلیمنٹ) کے کل ہونے والے انتخابات کے موقع پر ایرانی گارڈین کونسل(مجلس خبرگان) کے کئی اراکین کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کی وزارت خزانہ نے آج مجلس شورای اسلامی(پارلیمنٹ) کے کل ہونے والے گیارہویں دور کے انتخابات کے موقع پر ایرانی گارڈین کونسل(مجلس خبرگان) کے سیکریٹری آیت الله احمد جنتی اور آیت الله محمد یزدی پر پابندی عائد کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسلامی جمہوریہ ایران مسلمانوں کے حقوق کے دفاع میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے، نویدقمر

امریکہ کی وزارت خزانہ کے بیان کے مطابق پابندی کا اطلاق ایرانی گارڈین کونسل(مجلس خبرگان) کے ترجمان عباس علی کدخدائی اور ایرانی گارڈین کونسل(مجلس خبرگان) کے قانونی ماہرین سیامک رہ پیک اور محمدحسن صادقی مقدم پر بھی ہو گا۔

امریکہ نے یہ پابندی ایسے میں لگائی ہے کہ جب آج 21 فروری بروز جمعہ ایران بھر میں مجلس شورای اسلامی کے انتخابات ہونے والے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی عوام کو امریکی منشا کے برخلاف عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ علی لاریجانی

امریکی حکومت نے ایران کے داخلی امور میں اپنی مداخلت پسندانہ روش کو جاری رکھتے ہوئے ایران کے انتخابات کو ڈھونگ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب نے جیش العدل دہشت گردوں کو اسلحہ ، سازو سامان فراہم کئے۔ محمد پاکپور

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سیدعباس موسوی نے ایران کے انتخابات کے حوالے سے امریکی مداخلت پر سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں انتخابات عالمی معیار کے مطابق ہوتے ہیں اور ایرانی عوام امریکہ کی مداخلت پسندانہ ماہیت کو بخوبی جانتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button