اہم ترین خبریںپاکستان

جناب سیدہ زہراؑ کی عظمت کو جاننے کیلئے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے،علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی میں عظیم خواتین کا اہم کردار ہے ۔خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کیا جانا چاہیے

شیعت نیوز: دختر رسولؐ، خاتون جنت ،شہزادی کونین حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا کے یوم ولادت باسعادت کے پر مسرت موقع پر اپنے تہنیتی پیغام میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے دختر رسولﷺ اور امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی زوجہ مطہرہ حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت باسعادت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے بی بی دو عالم، ام ابیہا، صدیقہ کبری، جناب سیدہ زہراؑ کو پوری تاریخ میں خواتین عالم کا عظیم و برتر نمونہ قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:سردار قاسم سلیمانی کی شہادت نے امت میں اتحاد کا ایک نیا جذبہ پیدا کیا ہے، سپیکرگلگت بلتستان اسمبلی

انہوں نے کہاکہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا کی عظمت کو جاننے کے لیے محمد و آل محمد ص کی معرفت ضروری ہے، جناب سیدہ اس کائنات کی وہ عابدہ ہیں کہ جو رب العزت کی اتنی عبادت کرتیں کہ ان کے پاؤں پر ورم آجاتا۔ان کامزید کہنا تھا کہ جناب سیدہ زہراؑ کی عظمت اتنی بلند ہے کہ ساری مخلوق مل کرجناب سیدہ کے مقام معرفت تک رسائی حاصل نہیں کر سکتی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کی ترقی میں عظیم خواتین کا اہم کردار ہے ۔خواتین کسی بھی حیثیت میں ہوں ان کا احترام کیا جانا چاہیے۔ دین مقدس اسلام اور اہلبیت اطہار علیہم اسلام کی عظیم تعلیمات میں خواتین کے اعلی و ارفع مقام کو بیان کیا گیا ہے۔ اسی بنیاد پر ہمیشہ ہر شعبے میں خواتین کے کردار و مقام اور خواتین کے حقوق پر خاص طور سے توجہ دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شہید قاسم سلیمانی کی پاکستان کے شیعہ سنی عوام میں بڑھتی مقبولیت،تکفیری ملااورنگزیب فاروقی کی بلبلاہٹ عروج پر

ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین کو جناب سیدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی زندگی کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے تاکہ وہ جناب سیدہ کی زندگی کو نمونہ بنا کر معاشرے کی ترقی میں اپنا اہم کردار ادا کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button