پاکستان کی اہم خبریں

وزیر مملکت علی محمد خان کا تکفیری مولویوں کی حمایت پر فواد چوہدری کو کرارا جواب

جنسی درندگی کرنے والوں کیخلاف اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں

شیعت نیوز :وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ معصوم بچوں سے جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پوری پاکستان قوم کے لئے باعث شرم اور ڈوب مرنے کا مقام ہے۔جنسی درندگی کرنے والوں کیخلاف اسلامی سزاؤں کو ظلم و بربریت کہنے والے خود ظالم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین کا تکفیری مولویوں کے خلاف بڑا اعلان

اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں معصوم بچوں خصوصاً دینی مدارس کے معصوم طلباء و طالبات کیساتھ جنسی ذیادتی کے مرتکب تکفیری مولویوں کو سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کرنے پر وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے وفاقی وزیر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔زرائع کے مطابق فواد چوہدری نے جنسی ذیادتی کے مرتکب تکفیری مولویوں کو سزائے موت دیئے جانے کے حوالے سے پاس ہونے والی قرارداد کو معاشرے کی بے حسی ، فرسودہ نظام اور انسانی حقوق کی بدترین پامالی قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :معصوم بچوں سے زیادتی،جنسی درندےتکفیری ملاؤں کو سرعام سزائےموت کی قراردادمنظور

علی محمد خان نے سرعام پھانسی کی مخالف کرنے پر فواد چوہدری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جن ماں باپ کی زینب،آصفہ بانو،ننھی فرشتہ اور فریال وحشی تکفیری مولویوں کے ہاتھوں جنسی ذیادتی کے بعد مار دی جائے ، ان کے دکھ درد کا اندازہ کوئی نھیں لگا سکتا۔

یہ بھی پڑھیں :مانسہرہ پولیس نے جنسی زیادتی کیس میں مفتی کفایت اللہ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

علی محمد خان نے کہا کہ اب پاکستانی قوم اپنے بچوں کی بے حرمت اور پامال شدہ لاشیں مزید برداشت نہیں کر ے گی، اور جو لوگ معصوم بچوں اور بچیوں کیساتھ بدترین جنسی ذیادتی کرنے والوں کے خلاف سزائے موت کے قانون کو ظلم و بربریت اور فرسودہ نظام کہہ رہے ہیں وہ لوگ دراصل خود اپنی زات میں ظالم اور فرسودہ ذہنیت کے حامل افراد ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button