اہم ترین خبریںپاکستان

شہید امجد صابری اور امام بارگاہ پر حملے میں ملوث کالعدم سپاہ صحابہ کےدہشگردوں کی شناخت

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی میں آج امام بارگاہ پر مجلس کے دوران دھماکے کے مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی

شیعت نیوز: معروف قوال، نعت خواں اور ثناءخوان اہل بیت ؑ شہید امجد صابری قتل کیس کے مجرموں کو مجسٹریٹ کے سامنے انسداد دہشت گردی عدالت میں شناخت کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ جماعتوں کا شھید قاسم سلیمانی کا چہلم 9 فروری کو نشتر پارک میں منعقد کرنے کا اعلان

ذرائع کے مطابق اے ٹی سی میں آج امام بارگاہ پر مجلس کے دوران دھماکے کے مقدمے کے کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ نے بیان دیا کہ مجرموں کی شناخت پریڈ کا عمل میرے سامنے ہوا، دو افراد نے مجرموں کو شناخت کیا۔ مجرموں میں کالعدم تحریک طالبان/ سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے دہشت گرد مجرم عاصم کیپری، مجرم اسحاق بوبی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخواہ اسمبلی کے اراکین کا تکفیری مولویوں کے خلاف بڑا اعلان

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 6 فروری کو مزید گواہوں کو طلب کر لیا۔ عدالت میں پیش کردہ کیس کے چالان میں کہا گیا ہے کہ مجرموں نے 17 اکتوبر 2016ء کو ایف سی ایریا امام بارگاہ پر بھی کریکر پھینکا تھا، دھماکے میں 11 سالہ فراز حسین جاں بحق اور 31 افراد زخمی ہوئے تھے، مجرم پولیس تفتیش کے دوران حملہ کرنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: غلام عرب حکمرانوں نے سرزمین فلسطین سے خیانت کرکے ٹرمپ کو خوش کیا ہے، علامہ مقصودڈومکی

چالان کے مطابق مدعی مقدمہ مجسٹریٹ کے سامنے مجرموں کو شناخت بھی کرچکا ہے، مجرموں کے خلاف شریف آباد تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، ملٹری کورٹ سے مجرموں کو امجد صابری قتل کیس میں سزائے موت بھی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مسلسل دہشتگردی اور اسلام دشمنی عروج پر پہنچ چکی ہے،علامہ قاضی نیاز حسین نقوی

یاد رہے کہ معروف قوال ،نعت ومنقب خواں شہید امجد صابری کو 16 رمضان المبارک 23 جون 2016ء میں لیاقت آباد نمبر 10 پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حکیم اللہ محسود گروپ کے ترجمان قاری سیف اللہ محسود نے شہیدامجد صابری پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button