مشرق وسطی

شامی فوج نے ادلب کے مضافات میں دو اسٹریٹجک علاقے آزاد کرالیے

شیعت نیوز:شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسزنے ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے دو اہم علاقوں کو مکمل طور پر آزاد کرالیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ سرکاری فوج نے ادلب کے مضافاتی علاقے «خان السبل» اور «معردبسه» کو تکفیریوں سے آزاد کرالیا ہے۔
سرکاری فوج اور عوامی رضاکا فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ اور اجناد القوقاز کے متعدد دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ سرکاری فوج نے امریکا، اسرائیل اور آل سعود کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے بعد غیرملکی اسلحہ بھی قبضے میں لیا ہے۔
فوج نے «معره النعمان» اور«سراقب» نامی علاقے کا راستہ بند کرکے دہشت گردوں کا محاصرہ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ شام میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو امریکا اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک کی حمایت حاصل ہے۔
شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تاہم تکفیری دہشت گرد بیرونی امداد کی وجہ سے دہشت گردانہ کارروائیاں کرتے رہتے ہیں۔
دوسری طرف شامی فوج کا کہنا ہے کہ تکفیری دہشت گردوں کا خاتمہ کرکے ہی دم لیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button