اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

پاکستان نےفلسطین مخالف امریکی اسرائیلی ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے

شیعت نیوز: پاکستان نےفلسطین مخالف امریکی اسرائیلی ڈیل آف سینچری کو مسترد کردیا۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے مشرق وسطیٰ کے لیے ڈیل آف سینچری کے اعلان کو ہم نے دیکھا ہے اور پاکستان نے سلامتی کونسل اور جنرل اسمبلی کی قراردادوں کے مطابق دو ریاستی حل کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیل آف سینچری، ٹرمپ کی حماقتوں کا خمیازہ پوری دنیا بھگتےگی، علامہ راجہ ناصرعباس

ترجمان نے کہا کہ پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطین کے مسئلے کے منصفانہ اور پائیدار حل کی حمایت کرتا ہے، پاکستان مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے فلسطینیوں کے جائز حقوق کی فراہمی چاہتا ہے۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی معیار اور 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق فلسطینی ریاست قائم کی جائے، جس کا دارالحکومت قدس الشریف ہو۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین عالم کیلئےبہترین آئیڈیل شخصیت جناب فاطمہ زہرا ؑ کی ذاتِ مبارکہ ہے،علامہ ساجدنقوی

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔ امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے، جبکہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی نسواں کی جدوجہد جناب سیدہ ؑ کے روشن کردہ اصولوں کے مطابق کی جائے، علامہ رضی جعفر نقوی

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق منصوبے کے نقشے میں مغربی کنارے میں اسرائیل سے منسلک یہودی بستیاں دکھائی گئی ہیں اور مغربی کنارے کو غزہ سے ایک سرنگ کے ذریعے جوڑا گیا ہے۔ منصوبے سے واضح ہوتا ہے کہ بین الاقوامی برادری کی جانب سے غیر قانونی قرار دی جانے والی اسرائیلی بستیاں برقرار رکھی جائیں گی۔ دوسری جانب فلسطین نے امریکی صدر کے امن منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس برائے فروخت نہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button