اہم ترین خبریںدنیاشہید قاسم سلیمانی (SQS)

رجب طیب اردوغان کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا مرکزی کردار تھا، ترک میڈیا

انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان خود اچھی طرح جانتے ہیں کہ ترک حکومت کا تختہ الٹنے والوں کو ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کیا کردار رہا تھا

شیعت نیوز: ترکی کے ٹیلیویژن چینل "قدس” نے اپنے ایک پروگرام میں واضح طور پر یہ کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی جنہیں ایک امریکی دہشتگردانہ حملے میں شہید کر دیا گیا ہے، 2016ء میں رجب طیب اردوغان کے اقتدار کے خلاف فوجی بغاوت ناکام بنانے میں ان کا مرکزی کردار تھا۔،

یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈرجی بی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ کرپری پول دھاندلی کی سازش سے آگاہ کردیا

ترک ٹیلیویژن چینل قدس کے مینیجنگ ڈائریکٹر نورالدین شیرین نے چند ہفتے قبل اپنے ایک لائیو پروگرام میں یہ بھی کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی نے 15 جولائی 2016ء کے روز ترکی میں ہونیوالے ٹیک اوور کے ذریعے امریکی-صیہونی-سعودی سازش کو تنِ تنہاء ناکام بنا دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی استعماری قوتوں کے خلاف امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے،پیر صفدر گیلانی

نورالدین شیرین نے کہا کہ ترکی کے 80 ملین سے زیادہ شہریوں میں سے، جنرلز سے لیکر ٹائی لگانیوالے سیاستدانوں تک، کسی ایک نے بھی ترک حکومت کو عبری-عربی-غربی سازش کے ذریعے گرنے سے بچانے کیلئے اس ایرانی جنرل کے جیسا کام انجام نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی طاقتوں کے مہرے پاکستان کے استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

انہوں نے تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردوغان خود اچھی طرح جانتے ہیں کہ فوجی بغاوت اور ترک حکومت کا تختہ الٹنے والوں کو ناکام بنانے میں جنرل قاسم سلیمانی کا کیا کردار رہا تھا اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایران کے سپریم لیڈر کیساتھ براہ راست رابطے میں تھے لہذا امریکہ کیطرف سے انکی ٹارگٹ کلنگ کا یہ اقدام بغیر جواب کے باقی نہیں رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ علماءکونسل سندھ کا16فروری کو شہدائے سیہون کی برسی کے اجتماع کا اعلان

ترک ٹی وی چینل کے مینیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی صرف ایران کیساتھ ہی متعلق نہیں تھے بلکہ وہ امتِ مسلمہ کے صیہونی مخالف اسلامی مزاحمتی محاذ کے ایک لائق سپہ سالار تھے اور یہی وجہ ہے کہ وہ سالہا سال سے اسرائیل کی ٹارگٹ لسٹ میں سرفہرست تھے۔

یہ بھی پڑھیں: حساس اداروں کی لشکر جھنگوی رمضان مینگل گروپ کے خلاف بڑی کاروائی

نورالدین شیرین نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کا پراجیکٹ ایک صیہونی پراجیکٹ تھا جسکو مکمل اسرائیلی اثرورسوخ میں چلنے والی امریکی حکومت کے ذریعے عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔ ترک میڈیا کے اس معروف چہرے کا کہنا تھا کہ اسرائیلی تھنک ٹینک لیبرمین کے کہنے کے مطابق اسرائیل پورے خطے میں، لبنان سے شام اور فلسطین سے یمن تک، ہر مزاحمتی محاذ پر شہید جنرل سلیمانی کو ہی اس مزاحمتی محاذ کا سپہ سالار پاتا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button