پاکستان

وطن عزیز پاکستان کی سالمیت مشرق وسطیٰ کے امن سے مشروط ہے، علامہ سید احمد اقبال

عالم اسلام پر ہونے والے حملے خود امریکی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے

شیعت نیوز :وطن عزیز پاکستان اور پورا مشرق وسطی امریکہ کے نشانے پر ہے۔شیطان بزرگ امریکہ کیجانب سے عالم اسلام پر ہونے والے حملے خود امریکی خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :امت مسلمہ کا اتحاد خطے سے عالمی سامراج کے خاتمے کا پیش خیمہ ثابت ہوگا، علامہ باقر زیدی

اطلاعات کے مطابق علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ وطن عزیز پاکستان کے خلاف امریکی،اسرائیلی و بھارتی عزائم روز روشن کے طرح عیاں ہیں۔پاکستان ہی وہ واحد اسلامی ایٹمی طاقت ہے کہ جس کی وجہ سے تمام اسلامی ممالک اپنے آپ کو محفوظ اور طاقتور سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت پر ہماری حکومت کا موقف بزدلانہ ہے، صاحبزادہ حامد رضا

مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام ملتان میں آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ  قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد شیعہ و سنی مسلمانوں کا امریکہ کیخلاف یکجہ ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کے عوام عالم اسلام کو درپیش مشکلات سے مقابلے میں متحد ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :شیطان بزرگ امریکہ عالم امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

علامہ سید احمد اقبال نے کہا کہ شیعہ و سنی علمائے کرام کی اولین ذمہ داری  ہے کہ وہ ملک کو تفرقہ اور لسانیت سے پاک کرنے کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں :ہمارے نزدیک اہل تشیع کی طرح اہل سنت بھائیوں کی جان،مال اور ناموس کوبھی نقصان پہنچانا حرام ہے،علامہ احمد اقبال

ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکی،اسرائیلی و بھارتی سامراج کے مقابلے میں سب سے بڑی رکاوٹ اسلام ہے، اور اس اسلام میں شیعہ، سنی، وہابی سب شامل ہیں، بس ہمیں ایک سنجیدہ ارادے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button