ایران

عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا آشکارا مصداق ہے ، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو عراق کے استقلال اور عراقی حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے اور عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

شیعت نیوز: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے عراقی سرزمین اور عراقی رضاکار فورس پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق پر امریکہ کی فوجی یلغار دہشت گردی کا آشکارا مصداق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موجودہ حکومت ملک سے کرپشن کے خاتمے کا عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے، علامہ راجہ ناصرعباس

رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے کہا کہ امریکہ کو عراق کے استقلال اور عراقی حاکمیت کا احترام کرنا چاہیے اور عراق کے اندرونی معاملات میں مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: حشد الشعبی کے فوجی مراکز پر امریکی حملے عراقی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں،عراقی صدر ابراہیم صالح

سید عباس موسوی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے امریکی دعوے کو جھوٹ پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ امریکی جھوٹ کی قلعی اس بات سے کھل جاتی ہے کہ امریکہ اس فورس کو نشانہ بنارہا ہے جس نے عراق سے داعش کے خاتمہ میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سرزمین ِ عراق پر امریکی افواج کو ملنے والا ہمارا جواب انتہائی شدید اور دندان شکن ہوگا، حشد الشعبی

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ نے داعش کو عراق اور شام کو نابود کرنے کے لئے تشکیل دیا تھا اور اس نے داعش کے ذریعہ کچھ اہداف حاصل بھی کرلئے لیکن وہ شام اور عراق کی حکومتوں کو ختم کرنے میں  بری طرح ناکام رہا ۔

یہ بھی پڑھیں: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد پر احتجاجی مظاہرہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق پر امریکی فوجی یلغار اور حشد الشعبی پر امریکی حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا آشکارا مصداق قراردیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button