پاکستان کی اہم خبریں

گلگت بلتستان کے بچے مستقبل کی قیادت بن کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے، فورس کمانڈر

دیامر میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے بھرپور عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں

شیعت نیوز :گلگت بلتستان کے بچے ملک و قوم کا نادر اثاثہ ہیں۔ دیامر میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور موثر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔پاک فوج کی کوششوں سے دس سال کے اندر دیامر سو فیصد تعلیم یافتہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں :اہم قومی مسائل کے حل کیلئےایم ڈبلیوایم کے وفدکی فورس کمانڈر گلگت بلتستان سے ملاقات

اطلاعات کے مطابق میجر جنرل احسان محمود خان نے پبلک اسکول اینڈ کالج چلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے بچے مستقبل میں سیاسی و عسکری قیادت بن کر ملک کی باگ دوڑ سنبھالیں گے۔انھوں نے کہا کہ پاک فوج کی جانب سے دیامر میں تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں گلگت بلتستان کے عوام کوتمام بنیادی حقوق دئے جائیں، آغا علی رضوی

فورس کمانڈر نے تقریب میں موجود والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کریں، جبکہ پاک فوج آپ کی ہر قسم کی تعلیمی ضروریات پوری کرے گی۔فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود نے پبلک اسکول اینڈ کالج چلاس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی زیر نگرانی سینکڑوں طلباء ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :جی بی حکومت بڑی کرپشن کر رہی ہے ،تمام ادارے کرپشن کا گڑھ بن گئے، آغا علی رضو ی

فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ علم کی شمع روشن کرنے اور اعلیٰ تعلیم کے حصول  کے لئے چلاس میں ہندوکش ہاسٹل، جگلوٹ میں ہمالیہ ہاسٹل اور راولپنڈی میں اسنو لپررڈ ہاسٹل تعمیر کئے جائیں گے، جس میں داریل تانگیر کے طلباء رہائش پذیر ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button