اہم ترین خبریںپاکستان

قائد ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین ؒ کے داماد اور سینیئر صحافی ملک فیض بخش انتقال کرگئے

مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، آہوں اورسسکیوں میں مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک

شیعت نیوز: قائد ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین ؒ کے داماد اورسینیئر صحافی ملک فیض بخش رضائے الہٰی سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا، آہوں اورسسکیوں میں مومن پورہ قبرستان میں سپرد خاک۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدرکی مشترکہ اسلامی ڈیجیٹل کرنسی کےاجراء کی تجویز سے مکمل متفق ہوں ، مہاتیرمحمد

تفصیلات کے مطابق مرحوم قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت مفتی جعفرحسین ؒ کے داماد ، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی پہلی اور دوسری مرکزی کابینہ کے رکن اور سینیئرصحافی ملک فیض بخش پسماندگان کو غمزدہ چھوڑ کر خالق حقیقی سے جاملے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایک جج کے تاثرات غیر مہذب اور انسانی اقدار کے منافی ہیں، علامہ راجہ ناصرعباس

مرحوم انتہائی انقلابی فکر کے حامل صحافی تھے ۔ انہوں نےروزنامہ جنگ ،روزنامہ دنیا اور 92نیوز ٹی وی میں اپنی صحافتی خدمات انجام دیں ۔ آپ اس سے پہلے ارنانیوز ایجنسی میں بطور بیورو چیف خدمات انجام دیتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: علامہ ساجد نقوی کی فوری کوشش سے میری بلاجوازگرفتاری کی سازش ناکام ہوئی، علامہ سبطین کاظمی

ملک فیض بخش کے مطابق اوئل انقلاب اسلامی میں انہیں امام خمینی رضوان اللہ تعالیٰ کی دست بوسی کرنیکا بھی شرف حاصل ہواجسے وہ اپنی زندگی کا ناقابل فراموش واقعہ قرار دیتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی غلامی کا نتیجہ، پاکستان کو سہ ملکی مجوزہ ٹی وی چینل منصوبے سے الگ کر دیا گیا

مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرین قومی مرکز، شاہ جمال چوک، لاہور میں اداکی گئی جس میں عزیز واقارب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔

 

مماثل خبر

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:مفتی جعفر حسین نے ظالم و جابر آمر کے سامنے نہ جھک کر ہمیں ظالموں کے سامنے ڈٹ جانے کا جو درس دیا وہ مشعل راہ ہے، قاسم شمسی

متعلقہ مضامین

Back to top button