اہم ترین خبریںپاکستان

ملک اس وقت معاشی عدم توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے، علامہ باقر حسین زیدی

جعفریہ الائنس کے رہنماعلامہ باقر حسین زیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے

شیعت نیوز: علامہ باقر حسین زیدی نے کہاکہ ملک اس وقت معاشی عدم توازن کے شدید بحران سے دوچار ہے، عام شہری بھوک و افلاس کے کرب سے گزر رہا ہے، نوجوانوں میں بے روزگاری کے سبب ذہنی تناؤ اور مایوسی پھیل رہی ہے، جس کے سبب کرائم کی شدت میں روز با روز اضافہ ہوتا جارہا ہے، شہر بھر کی تفریح گاہیں ویران ہیں، بچے گھروں میں محصور ہیں، جس کے سبب بچوں میں بھی نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہارجعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے میڈیا کوجاری بیان میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،علامہ یوسف جعفری

جعفریہ الائنس کے رہنماعلامہ باقر حسین زیدی کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک بھر میں انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے، حکومت وقت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے اپنی ذمہ داریوں کو محسوس کرتے ہوئے کچھ بوجھ خود بھی اٹھائے۔ نیا پاکستان بنانا ہے تو حکومت عوام کو معیشت میں شریک کار بنائے تاکہ ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے، مہنگائی یہ نہیں کہ اشیائے خوردنوش کی قیمتیں زیادہ ہیں بلکہ مہنگائی یہ ہے کہ عوام میں قوت خرید نہیں ہے۔

 

مماثل خبریں

یہ خبرلازمی پڑھیں: قوم کو قربانی کا بکرا بنایا گیا،نااہل حکومتی نمائندوں نے عوام کو مزید مقروض کردیا ہے، علامہ باقر حسین زیدی

یہ خبرلازمی پڑھیں: قتل و غارت، ڈکیتی اور لوٹ مار کی وارداتیں قانون کی عمل داری پر سوالیہ نشان ہیں،علامہ باقر زیدی

یہ خبرلازمی پڑھیں: جعفریہ الائنس کا ملک بھر سے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

یہ خبرلازمی پڑھیں: اسلاموفابیا کا شکارمغرب اپنےمذہبی جنونیوں کی تربیت کاانتظام کرے،علامہ رضی جعفرنقوی

یہ خبرلازمی پڑھیں: جعفریہ الائنس پاکستان کے وفدکی علامہ رضی جعفر نقوی کی سربراہی میں سلمان مجتبیٰ نقوی کی عیادت

متعلقہ مضامین

Back to top button