پاکستان

صوبائی حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے،علامہ یوسف جعفری

افگار بخاری کی شہادت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے

شیعت نیوز :صوبائی حکومت ملت جعفریہ کے مسائل حل کرنے کے حوالے سے یکسر ناکام ہوچکی ہے۔خیبرپختوانخواہ میں ملت جعفریہ کے اکابرین کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق تحریک حسینی پاراچنار کے صدر علامہ یوسف حسین جعفری نے کہا ہے کہ لکی مروت میں معروف شیعہ رہنماء اور پشتو زبان کے صداری ایوارڈ یافتہ شاعر و ادیب ظہور عباس المعروف افگار بخاری کی المناک شہادت پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔تحریک حسینی پارا چنار کے مرکز سے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں علامہ یوسف جعفری نے لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کے ہاتھوں افگار بخاری کی المناک شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختوانخواہ حکومت شیعہ شخصیات کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :لکی مروت میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ظہور عباس شہید

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملت جعفریہ کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔علامہ یوسف جعفری کا کہنا تھا کہ خیبرپختوانخواہ میں ملت جعفریہ کے اکابرین کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن حکومت خصوصاً پولیس کی جانب سے صوبے میں امن و امان قائم کرنے کے دعوے فقط دعوے ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ٹانک میں کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کا پولیس موبائل پر حملہ

علامہ یوسف جعفری نے مطالبہ کیا کہ افگار بخاری کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button