پاکستان

جعفریہ الائنس کا ملک بھر سے جبری گمشدہ شیعہ جوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ

آئین پاکستان کے تحت اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، وگرنہ رہا کیا جائے

شیعت نیوز : جعفریہ الائنس پاکستان نے کراچی سمیت ملک بھر سے جبری گمشدہ ہونے والے شیعہ جوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے، وگرنہ رہا کیا جائے۔

اطلاعات کے مطابق جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی نے کہا ہے کہ آج مملکت خداداد پاکستان میں سب سے اہم مسئلہ مسنگ پر سنز کا ہے آئین پاکستان کے تحت اگر کوئی مجرم ہے تو اس کو عدالتوں میں پیش کیا جائے اور بے گناہ ہے تو رہا کیا جائے۔ آج یہ آواز ملت تشیع کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی آواز ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ کی جانب سے اپنے بیگناہ جوانوں کی رہائی کے حوالے سے کئی برس سے احتجاج کیا جا رہا ہے، اور اس حوالے سے گمشدہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کی جانب سے تحریک بھی چلائی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر شیعہ مسنگ پرسنز کے اہل خانہ کی احتجاجی پریس کانفرنس

علامہ باقر حسین زیدی نے وزیر اعظم جناب عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ صاحب سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک بھر سے جبری گمشدہ ہونے والے شیعہ جوانوں کے فوری اور باحفاظت رہائی کے حوالے سے اقدامات کرتے ہوئے ان افراد کو فوری طور پر عدالتوں میں پیش کرنے کا حکم دیں۔علامہ باقر حسین زیدی کا مزید کہنا تھا کہ خدانخواستہ اگر کسی شیعہ جوان سے کوئی جرم سرزد ہوا ہے تو اسے عدالت میں پیش کرتے ہوئے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور اگر بے گناہ ہیں تو ان کو رہاکیا جائے تاکہ ان کے اہل خانہ سکھ کا سانس لے سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button