ایران

ایرانی قوم دشمنوں کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹی رہے گی۔ روحانی

شیعت نیوز: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران پابندیاں عائد کرنے والوں کے مقابلے میں اپنی استقامت و پامردی جاری رکھے گا اور ایرانی عوام اپنے ملک کی عزت و خود مختاری کے لئے دشمنوں کے مقابلے میں خون کے آخری قطرے تک ڈٹے رہیں گے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ دشمن نے گذشتہ دو سال کے دوران ایرانی عوام کے خلاف انتہائی سخت پابندیاں عائد کی ہیں کہا کہ جن ملکوں نے پابندیاں عائد کی ہیں ایران ان کے مقابلے میں استقامت و پامردی جاری رکھے گا ۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطین و بیت المقدس اسلامی دنیا کا اہم ترین موضوع ہے۔ حسن روحانی

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کو تہران میں بیمہ و ترقی کے چھبیسویں اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل نے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کے لئے امریکہ پر سب سے زیادہ دباؤ ڈالا اور ان کے ہی کہنے پر امریکہ نے تہران کے خلاف شدید ترین پابندیاں عائد کیں۔

صدر حسن روحانی نے کہا کہ ایرانی عوام آخری قطرے تک دشمنوں کے مقابلے میں اپنی عزت و خود مختاری کا دفاع کریں گے ۔

انہوں نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران نے مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کیا ہے کہا کہ اگر امریکہ غیرقانونی ، غلط ، ظالمانہ اور دہشت گردانہ پابندیاں ختم کردے تو پانچ جمع ایک گروپ کے رکن ممالک اورایران کے سربراہان مملکت آپس میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے ایران میں پچھلے دنوں بلوے اور بدامنی پھیلانے والوں کے تخریبی اقدامات کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ان بلوائیوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے منظم اور منصوبہ بند طریقے سے ان بلوؤں میں حصہ لیا تھا۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button