پاکستان

مجلس وحدت مسلمین ہنگو کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ کانفرنس کا انعقاد 27 نومبر کو ہوگا

کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ہنگو میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا ہے

شیعت نیوز :مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کےسیکریٹری جنرل مولانا شیر افضل عسکری نے کہا ہے کہ سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس میں اہم شیعہ و سنی علماء اور شخصیات شرکت کریں گی۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد ہنگو میں اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینا ہے۔

اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ضلعی سیکریٹری جنرل مولانا شیر افضل کا کہنا تھا کہ جشن ولادت باسعادت پیغمبر خدا حضرت محمد مصطفیٰؐ اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے 27 نومبر بروز بدھ کو 2 بجے سہ پہر عیدگاہ مسجد ہنگو میں سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔کانفرنس کی دعوتی مہم کے حوالے سے شہر ہنگو کے مقتدر شیعہ سنی علماء ،عمائدین شہر اور ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ڈی پی او احسان اللہ کو فوراً گھر بھیجا جائے تاکہ ہنگو میں شیعہ سنی آرام سے زندگی گزاریں،علامہ حمید امامی

مولانا شیر افضل کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں شیعہ سنی اتحاد کے باعث جو فضا قائم ہو رہی ہے اس سے ملک دشمن اسلام دشمن عناصر اور ان کے بیرونی آقاؤں کی نیندیں حرام ہوگئی ہیں۔ مولانا شیر افضل کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں خصوصاً خیبرپختونخواہ پولیس کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی بدولت جو امن قائم ہوا ہے، اس امن و امان کی فضاء کو قائم و دائم رکھنے کے لئے شیعہ سنی مسلمانوں کو کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا پڑے گا، اور مجلس وحدت مسلمین ضلع ہنگو کے زیر اہتمام سیرت النبیؐ و اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button