اہم ترین خبریںپاکستان

نوجوان مستقبل کے معمار ہیں آپ سےملت کوبہت توقعات وابستہ ہیں، ڈاکٹر علامہ شبیر میثمی

انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں بھر پور محنت کریں۔تنظیم اور تعلیم میں توازن بہت ضروری ہے۔

شیعت نیوز: مرکزی رہنماشیعہ علماء کونسل پاکستان و رکن نظارت جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان علامہ ڈاکٹر شیخ شبیر حسن میثمی کی طرف سے اراکین عاملہ کے اعزاز میں کراچی میں ناشتہ کا اہتمام کیا گیا نوجوانوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سال میں تیسری دفعہ مرکزی اجلاس عاملہ کرنے پر آپ سب نوجوانوں کو مبارک باد دیتا ہوں . آپ نوجوان مستقبل کے معمار ہیں ملت کو آپ کو بہت توقعات ہیں.

یہ بھی پڑھیں:اتحاد ملت کانفرنس 23 نومبر کو جامعۃ المصطفیٰ لاہور میں منعقدہو گی

انہوں نے کہاکہ تعلیمی میدان میں بھر پور محنت کریں۔تنظیم اور تعلیم میں توازن بہت ضروری ہے۔تنظیم میں شامل ہونے کے بعد آپ پر لازم ہےکہ تعلیمی میدان میں ترقی کر کے معاشرے میں عملی مثال قائم کریں۔ متوسط گھرانوں سے تعلق رکھنے والے ذہین طلباء کے لیے آسانیاں پیدا کریں تاکہ وہ اعلی تعلیم حاصل کریں۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی بستیوں کا قیام عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے ، علامہ سید ساجد علی نقوی

انہوں نےمزیدکہاکہ میٹرک میں نمایاں نمبرز لینے والے طلباء کی حوصلہ آفزائی بہترین کاوش ہے اس میں مزید اضافہ کریں۔ اس سال اربعین حسینی میڈیکل کیمپ اور موکب حسینی کا قیام بہترین کاوش تھی جس کو جتنا سراہا جائے کم ہے۔ JSO نوجوانوں نے خدمت زائرین کر کے پوری ملت کو اس طرف متوجہ کیا ہے۔ انشاءاللہ آنے والے وقت میں اس میں مزید اضافہ ہو گا اور اس بہترین عمل کا ہمیشہ آپ کو اجر ملتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:سید محمد علی حسینی پاکستان میں ایران کے نئے سفیر نامزد، رواں ماہ زمہ داریاں سنبھالیں گے

علامہ شبیر میثمی نے کہاکہ آپ نوجوانوں کا شکر گزار ہوں کہ آپ کراچی تشریف لائے اور مجھے خدمت کا موقع دیا.۔نوجوانوں کے لیے آغا صاحب کی طرف سے سیاحتی مقامات کی سیر کا انتظام کیا گیا تھا جس پر نوجوانوں نے شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں نوجوانوں نے عبداللہ شاہ غازیؒ کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button