اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ ایران کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری قوت سے خوفزدہ ہے، علامہ سبطین سبزواری

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں نکال باہر کرنا چاہیے اور عوام کے مسائل کو حل کیا جائے لیکن استعماری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔

شیعت نیوز: عراق اور لبنان کے بعد ایران میں ہونیوالے مظاہروں پر عالم اسلام میں تشویش پائی جاتی ہے، ان مظاہروں کے پیچھے امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کا ہاتھ ہے، جو ایران کی بڑھتی ہوئی سفارتی اور عسکری قوت سے خوفزدہ ہیں۔ان خیالات کااظہار شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کے اربعین کے دنوں میں جس انداز سے عراق میں مظاہرے کروائے گئے، اسے سمجھنا مشکل نہیں کہ اس بدامنی اور سیاسی عدم استحکام کی سازش کے پیچھے کون عناصر ہیں؟

علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی صورتحال پوری دنیا میں خراب ہے لیکن جس انداز سے پرتشدد واقعات کروائے گئے ہیں، اس سے واضح ہوگیا کہ امریکہ کسی صورت مسلمان ممالک میں مستحکم امن و امان اور نہ ہی ترقی دیکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر کا سعودی عرب میں 3000 امریکی فوجی تعینات کرنے کا حکم نامہ جاری

ان کا کہنا تھا کہ حکومتوں میں موجود کالی بھیڑوں کی نشاندہی کرکے انہیں نکال باہر کرنا چاہیے اور عوام کے مسائل کو حل کیا جائے لیکن استعماری طاقتوں کے ہاتھوں میں کھیلنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے۔

علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ولایت فقیہہ، امام زمانہ حضرت امام مہدی علیہ السلام کی سرپرستی اور ولی فقیہہ حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نگرانی میں قائم اسلامی نظام حکومت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں کھٹکتا ہے، اس لئے ان شاءاللہ اسلام دشمن عناصر کے ہاتھوں میں کھیلنے والے اپنے شیطانی مقاصد میں ناکام ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اسلامی جمہوریہ ایران، حزب اللہ اور پاکستان میں علامہ سید ساجد علی نقوی تشیع کا چہرہ ہیں، جنہوں نے کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا اور جرات و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button