پاکستان کی اہم خبریں

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے مولوی خادم لنگڑے پر فرد جرم عائد کردی

فرد جرم عائد ہونے پر مولوی خادم لنگڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدالت سے فرار

شیعت نیوز :لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر اور سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مولوی خادم حسین لنگڑے سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ہے۔فرد جرم عائد ہونے پر مولوی خادم لنگڑا اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ عدالت سے فرار۔

اطلاعات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے اشتعال انگیز تقاریر اور احتجاجی مظاہروں میں سرکاری املاک کی توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ مولوی خادم لنگڑے اور اس کے دیگر 26 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک کے جج ارشد حسین بھٹہ نے مذکورہ کیس کی سماعت کی۔ عدالت کی جانب سے فرد جرم عائد کئے جانے پر مولوی خادم گرفتاری کے خوف سے عدالت سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں :خانہ خدا میں معصوم بچیوں کی عصمت دری کرنے والا تحریک لبیک کا بدکار مولوی پکڑا گیا

زرائع کے مطابق سماعت کے دوران خادم رضوی اور سابق رہنما پیر افضل قادری سمیت 26 ملزمان کو چالان کی نقل فراہم کی گئی۔بعد ازاں عدالت نے کیس کے گواہوں کو آئندہ سماعت کے لیے طلبی کے نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت کل (13 نومبر) تک ملتوی کردی۔انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے 13 نومبر کو کیس کی سماعت ہوگی اور روزانہ کی بنیاد پر کیس سننے پر فیصلہ ہوگا۔یاد رہے کہ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے اسلام آباد سمیت ملک بھر میں احتجاج دھرنوں کے دوران پاک فوج کے سربراہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف ہتک آمیز اور اشتعال انگیز گفتگو کی گئی تھی جبکہ مختلف مقامات پر سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچایا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button