پاکستان

اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں مرکزی کنونشن بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا

کنونشن میں سندھ سمیت ملک بھر سے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم شرکت کریں گے

شیعت نیوز :اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کا 49واں سالانہ مرکزی کنونشن ثقافتی مرکز بھٹ شاہ میں منعقد ہوگا۔مرکزی کنونشن میں سندھ بھر سے ڈویژن اور یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان سمیت علماء،دانشور اور ماہرین تعلیم خصوصی شرکت فرمائیں گے۔

اطلاعات کے مطابق اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المہدی سینٹر جامشورو سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کے پالیسی ساز ادارے ورکنگ کونسل کی جانب سے کنونشن کا نام اور تاریخ کثرت رائے سے منظوری کئے جانے کے بعد تنظیم کا مرکزی کنونشن سندھ کے معروف شہر بھٹ شاہ میں واقع ثقافتی مرکز منعقد کیا جا رہا ہے۔سید پسند علی شاہ رضوی کو چیئرمین کنونشن مقرر کئے جانے کے بعد مرکزی کابینہ کے ذمہ داران کو کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے کام شروع کرنےکے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :سکھر، اے ایس او اور اصغریہ تحریک کے زیر اہتمام فکر امام خمینی سیمینار کا انعقاد

اصغریہ اسٹوڈنٹس کے ایک مرکزی رہنماء کے مطابق تنظیم کے مرکزی پروگرامات اور اہم امور کے حوالے سے تنظیم کا پالیسی ساز ادارہ ورکنگ کونسل فیصلہ جات کرنے کا اہل ہے۔مرکزی کنونشن کے نام ،تاریخ اور مقام کے حوالےسے پیش کی گئیں تجاویز ورکنگ کونسل کے اجلاس میں اکثریت رائے سے منظوری ہونے کے بعد کنونشن کے نام،تاریخ اور مقام کا اعلان کیا گیا ہے۔ کنونشن میں سندھ سمیت پاکستان بھر سے علمائے کرام، دانشور حضرات، ماہرین تعلیم شرکت کریں گے۔ کنونشن میں اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button