ایران

ایرانی انٹیلیجنس کی کاروائی،تکفیری دہشتگردوں کیجانب سے زائرین امام حسینؑ پر حملہ ناکام

سرحدی علاقوں میں زائرین کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے گئے

شیعت نیوز :ایرانی انٹیلیجنس نے چذابہ بارڈر کے قریب زائرین امام حسینؑ پر تکفیری دہشتگردوں کی حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے خفیہ مقام پر نصب کئے گئے انتہائی خطرناک بموں کو ناکارہ بنا دیا۔سرحدی علاقوں میں زائرین کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات سخت کر دیئے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی انٹیلیجنس کے وزیر سید محمود علوی کا کہنا اربعین امام حسینؑ کے موقع پر عراقی سرحد سے قریب تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے زائرین امام حسینؑ پر حملے کی خفیہ اطلاع ملنے پر انٹیلیجنس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے زائرین امام حسینؑ پر حملے کے ناپاک منصوبہ ناکام بنادیا۔ تکفیری دہشےتگردوں نے عراقی سرحد کے قریب ایک خفیہ مقام پر دو انتہائی خطرناک بم نصب کئے تھے جن کو ناکارہ بناتے ہوئے زائرین کی حفاظت کے لئے کئے گئے اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران عراق بارڈر کے مقام شلمچہ پر پاکستانی زائرین کا مسئلہ حل ہوگیا

سید محمود علوی کا مزید کہنا تھا کہ ایران کے صوبہ خوزستان میں اب تک زائرین کو نشانہ بنانے کے لئے نصب کئے گئے دو بم ناکارہ بنائے گئے ہیں۔محمود علوی کا کہنا تھا کہ ان دونوں واقعات میں گرفتار کئے گئے تکفیری دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں جدید اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اربعین امام حسینؑ کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان سمیت دنیا بھرسے کروڑوں زائرین عراق پہنچ رہے ہیں کہ جن کی حفاظت کے حوالے سے ایرانی و عراقی سیکیورٹی فورسز سرحدی علاقوں کے چپے چپے کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button