پاکستان

آئی ایس او پاکستان کا مقصد نوجوان طبقے کی اعلیٰ اصولوں پر رہنمائی اور تربیت ہے، قاسم علی

آئی ایس او پاکستان کا مقصد طلباء کی اعلیٰ اصولوں پر رہنمائی اور تربیت سازی کرنا ہے

شیعت نیوز:آئی ایس او پاکستان کا مقصد طلباء کی اعلیٰ اصولوں پر رہنمائی اور تربیت سازی کرنا ہے۔ تعلیمی اداروں میں آئی ایس او کے جوان اپنے شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے میں مصروف  ہیں۔

اطلاعات کے مطابق آئی ایس او پاکستان پشاور ڈویژن کے نائب صدر قاسم علی کا کوہاٹ میں ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے میں طلباء کا کردار اہمیت رکھتا ہے۔ طالبعلموں کی جدید علمی و فکری بنیادوں پر تربیت سے ایک بہترین قوم اور معاشرے کا قیام عمل میں آتا ہے۔ آئی ایس او وہ واحد طلباء جماعت ہے کہ جس کے جوانوں کا ملک کے اعلیٰ ترین تعلیمی اداروں میں ہونے والی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں ہمیشہ اہم کردار شامل ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :آئی ایس اوپشاور ڈویژن کے تحت کوہاٹ میں “یوم طلباءویوم علی اکبر”کاانعقاد

قاسم علی کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایس آئی او ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں طلباء کی علمی بنیادوں پر رہنمائی کرنیکے حوالے سے اہم کردار ادا کرنے والی طلباء تنظیم ہے۔ قاسم علی نے نشست میں موجود طلباء کو تاکید کی کہ وہ تعلیمی اداروں میں بنا کسی رنگ و نسل،کسی مذہبی تفریق کے طلباء و طالبات کی رنا فقط رہنمائی کریں بلکہ ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button