اہم ترین خبریںپاکستان

شہدادکوٹ ، سپاہ صحابہ کی ایماءپر سندھ پولیس کا عزاداروں پر 4بےبنیادمقدمات کا اندراج

مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمدعلی شر کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے یہ مقدمات کالعدم جماعتوں کی ایماءپر بنائے گئے ہیں ۔

شیعت نیوز: پنجاب کے بعد سندھ میں بھی پولیس کی جانب سے عزاداری سید الشہداءکے خلاف اقدامات کی رپورٹس سامنے آگئیں۔ملک دشمن کالعدم وہابی تکفیری جماعت سپاہ صحابہ کی ایماءپر ضلع شہدادکوٹ میں عزاداران اور بانیان مجلس وجلوس عزا پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے 4مختلف ایف آئی آرز کاٹی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق عشرہ محرم الحرا م میں بغیر کسی عذرکے سعودی نواز کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ کی خوشنودی کی خاطر مقامی پولیس انتظامیہ نے عزادارن حسینی ، بانیان مجالس او جلوس عزا پر مختلف دفعات پر مشتمل 4مقدمات عائد کردیئے ہیں ۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لاڑکانہ کے سیکریٹری جنرل مولانا محمدعلی شر کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے یہ مقدمات کالعدم جماعتوں کی ایماءپر بنائے گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر، وکلاءبرادری کا دختررسول خداؐحضرت فاطمہ زہراؑکی شان اقدس میں گستاخی کے خلاف احتجاج

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود ڈومکی نے سندھ پولیس کی جانب سے شہدادکوٹ میں عزاداران حسینی پر بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کے انداراج کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ان مقدمات کو فوری خارج کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔بصورت دیگر پرزوراحتجاج کا اندیہ بھی دیاہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button