اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ ناظرتقوی کی علامہ ساجد علی نقوی کے سندھ میں داخلے پر پابندی کی پرزورمذمت

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ آج ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم ہو یا متحدہ مجلس عمل علامہ ساجد نقوی کے بغیر کوئی اتحاد مکمل نہیں

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کا صوبائی دفتر سے جاری بیان میں کہنا ہے کہ علامہ سید ساجد علی نقوی پاکستان میں اتحاد و وحدت کی علامت ہیں اور تمام مسلک کے لوگ اُن کا احترام کرتے ہیں، علامہ ساجد نقوی کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں، اس مشکل وقت میں جب دہشت گرد اور شرپسند عناصر ملک کو فرقہ واریت کی آگ میں دھکیل رہے تھے اور ملک بھر میں انتشار پیدا کرنا چاہتے تھے، ایسے میں علامہ ساجد نقوی نے تمام مسلک اور مذاہب کے لوگوں کو ایک لڑی میں جمع کرکے ملک کو فرقہ واریت کے دلدل سے نکالا، شیعہ سنی بریلوی دیوبندی اہلحدیث اور جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر ایسا اتحاد قائم کیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں: ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والےعزاداری میں رکاوٹوں پر سنجیدگی سے توجہ دیں ، علامہ ساجد نقوی

علامہ ناظر عباس تقوی نے کہا کہ آج ملی یکجہتی کونسل کا پلیٹ فارم ہو یا متحدہ مجلس عمل علامہ ساجد نقوی کے بغیر کوئی اتحاد مکمل نہیں، ایسے امن پسند اور معتدل شخصیت پر سندھ میں داخلے پر پاپندی لگانا انتہائی افسوناک اور قابل مذمت عمل ہے، حکومت سندھ اور ریاستی اداروں نے یہ اقدام کرکے ملت جعفریہ کے جذبات اور احساسات کو مجروح کیا ہے، جس کی وجہ سے پورے سندھ میں ملت جعفریہ میں بے چینی پائی جاتی ہے، ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس طرح کے اقدامات سے گریز کرے جس سے سندھ کی فضاء خراب ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button