اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی ریاست مدینہ میں ایک اور امام بارگاہ سیل، 6عزادار گرفتار

کوہاٹ کے علاوہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے ماتحت پولیس کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں عزاداری سید الشہداء میں رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں

شیعت نیوز: عمران خان کی ریاست مدینہ میں ایک اور اما م بارگاہ ذکر نواسہ رسول ؐ کے جرم میں سیل کردیاگیا۔ 12عزاداروں پر ایف آئی آر درج ، 6عزادار گرفتار۔کے ڈی اے کوہاٹ کی مرکزی امام بارگاہ کو اسسٹنٹ کمشنر اور اعلیٰ پولیس حکام کی زیر نگرانی رات کی تاریکی میں سیل کرکے مجالس عزاکے انعقاد پر پابندی عائد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ہنگومیں محرم الحرام کےدوران دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، بھاری اسلحہ بارود برآمد

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے علاقے ہنگوکی متعصب ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کی ریاست مدینہ کا خواب چکنا چور کردیاہے ۔ کے ڈی اے کے علاقے میں قائم مسجد وامام بارگاہ میں پہلے نماز باجماعت اور نما ز عیدین کی ادائیگی پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ اب ذکر نواسہ رسول ؐ سے بغض وعداوت رکھتے ہوئے مجالس عزاکے انعقاد پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

شیعت نیوز کو ذرائع سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق مقامی اسسٹنٹ کمشنر ، ڈی ایس پی ، ایس پی اور علاقائی ایس ایچ او کی زیر نگرانی کل رات کی تاریکی میں مجلس عزا کے انعقاد کے بعد مرکزی امام بارگاہ کے ڈی اے کے دروازے کو سیل لگادی گئی اور 12سے زائد عزاداروں پر مقدمات درج کرکے 6عزاداروں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔ جہیں کوہاٹ جیل منتقل کردیا گیاہے ۔

یہ بھی لازمی پڑھیں : ناقص سیکورٹی انتظامات ، امام بارگاہ کے متولی کا ڈی آئی خان فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ

واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد بارہا پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنانے کے عزم کا اعادہ کیاتھا۔ کوہاٹ کے علاوہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت کے ماتحت پولیس کی جانب سے بھی مختلف علاقوں میں عزاداری سید الشہداء میں رکاوٹوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں ۔ملت جعفریہ عمران خان سے سوال کرتی ہے کہ کیا یہ تھی آپ کی ریاست مدینہ جہاں نواسہ رسول ؐکا ذکر کرنا جرم ہو اور جس جگہ یہ ذکر کیا جائے تو اسے سیل کردیاجائے ؟؟؟؟

متعلقہ مضامین

Back to top button