اہم ترین خبریںایران

امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد جنگ کے خطرات دور ہوگئے۔ ایران

شیعت نیوز : ایران کے ایئر ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے کہا ہے کہ امریکی ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد جنگ کے خطرات دور ہوگئے۔

ایران کے ایئر ڈیفنس فورس کے سربراہ جنرل حاجی زادہ نے سپاہ کے قرآن مجید کے 33 ویں مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی دفاعی قدرت اور طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں امریکہ ہمارے مسافر بردار طیارے کو 290 مسافروں سمیت سرنگوں کرچکا ہے اور امریکی صدر نے اس عظیم حادثے پر معافی مانگنے کے بجائے مسافر بردار طیارے کو گرانے والے امریکی فوجی کو میڈل بھی دیا لیکن آج صورتحال بدل چکی ہے ہم امریکی ڈرون کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دیتے اور اگر امریکی ڈرون ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا ارتکاب بھی کرتا ہے تو اسے ایرانی دفاعی میزائل سسٹم کے ذریعہ تباہ کر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج نے سعودی اتحاد سے متعلق امریکی ڈرون کو تباہ کردیا

جنرل حاجی زادہ نے ایران کے خلاف امریکی جنگ کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیتے ہوئے کہا کہ ہم نے امریکی ڈرون کو ایرانی فضائی حدود میں تباہ کرکے جنگ کے خطرات کو ملک سے دور کردیا ہے۔

جنرل حاجی زادہ نے کہا کہ اگر دشمن نے کسی غلطی کا ارتکاب کیا تو اس کا خطے سے نام و نشان مٹادیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button