دنیا

جوہری معاہدے سبو تاژ کرنے کی امریکہ کی کوششوں پر یورپی یونین کی تنقید

شیعت نیوز : یورپی یونین کے شعبہ خارجہ کی پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ایران کے ساتھ نئے سمجھوتے کے لئے امریکی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے جوہری معاہدے کے تحفظ کی پر زور دیا ہے۔

یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے جمعرات کو کہا کہ جوہری معاہدے کو تہران کے ساتھ نیا سیکورٹی سمجھوتہ کرنے کے لئے امریکہ کے کسی اقدام کی بھینٹ نہیں چڑھنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : جوہری معاہدے سے متعلق مسائل کو امریکہ کے بغیر حل کیا جا سکتا ہے

موگرینی نے کہا کہ دوہزار پندرہ میں طے پانے والا جوہری معاہدہ ایک کثیرالفریقی اور بین الاقوامی معاہدہ ہے جس کی سلامتی کونسل نے تائید کی ہے بنابریں اس معاہدے کی حفاظت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین ایسے ہر فارمولے کا احترام کرتی ہے جو جوہری معاہدے کی حفاظت میں مدد گار ہو اور یورپی یونین نے ہمیشہ اس معاہدے کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس ہفتے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی سے ملاقات کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ موقع اچھا ہے کہ ہم کشیدگی کو کم کرنے کے سلسلے میں بات کریں۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے امریکی صدر ٹرمپ کی اس درخواست کے جواب میں کہا ہے کہ جب تک ایران کے خلاف امریکی پابندیاں ختم نہیں ہوجاتیں اس وقت تک ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

ایران کے وزیرخارجہ ڈاکٹر محمدجواد ظریف نے بھی کوالا لامپور میں نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران کہا کہ واشنگٹن اس وقت ایران کے خلاف اقتصادی جنگ میں مصروف ہے اور اگر امریکی حکام چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ مذاکرات کے کمرے میں لوٹیں تو ٹکٹ موجود ہے جسے وہ خریدیں اور وہ ٹکٹ ایٹمی معاہدے کا احترام اس کی پاسداری اور اس پر عمل درآمد ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button