اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

نہ کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی بھارت کو اسرائیل۔ ثروت قادری

شیعت نیوز: پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق انصاف کا قتل اور خواتین کی عزتیں پامال کی جا رہی ہیں، جہاد فرض ہو چکا ہے، حکومت بین اقوامی قوانین کے شکنجے سے باہر نکلے، بھارت روزانہ بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر رہا ہے، عالمی برادری کی خاموشی انسانیت کے دشمن اور مذہبی جنونیوں کا ساتھ دینا ثابت کر رہی ہے، بھارت کی مذہبی جنونیت کو نہیں روکا گیا تو پھر دنیا میں انتشار اور مذاہب میں ٹکراؤ کی جنگ شروع ہو جائیگی، کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم ایک پیج پر ہے، ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں آزادی کشمیر پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ کشمیر لہولہان ہے، کشمیر جل رہا ہے، کشمیر کے عوام اپنے مسلمان بھائیوں کو پکار رہے ہیں، پاک فوج کے سپہ سالار اعلان جہاد کا اعلان کریں، میری قیادت میں سنی تحریک کا ایک ایک کارکن باؤنڈری لائن کی فرنٹ پر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر محب وطن کلمہ گو کشمیریوں کی آواز اور ان کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے جہاد کے جذبہ سے سرشار ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے عملی اقدامات کرے، کشمیر کو فلسطین بننے دینگے اور نہ ہی نیا اسرائیل کو خطے میں پنپنے دینگے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button