اہم ترین خبریںپاکستان

لاہور میں شیعہ جماعتوں کا اجلاس لاپتہ افرادکی بازیابی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم

شیعت نیوز : لاہور میں آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام شیعہ جماعتوں کا مشترکہ اجلاس ۔ ملت جعفریہ پاکستان کے گمشدہ عزاداروں کی بازیابی کیلئے تحریک جاری رکھنے کا عزم کیا۔

تفصیلات کے مطابق امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاؤ س لاہور میں لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے اہم اجلاس رکھا گیا جس میں امامیہ آرگنائزیشن پاکستان، جامعہ المنتظر پاکستان، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت مقامی علماء نے شرکت کی ۔

اجلا س سےصدارتی خطاب میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی کا کہنا تھا کہ کئی سال گزرنے کے بعد بھی بیشتر نوجوانوں کو نہ تو عدالتوں کے سامنے پیش کیا جا رہا ہے اور نہ ہی ان کے اہل خانہ کو ان کی خیریت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام بنیادی انسانی حقوق کے منافی اور آئین پاکستان سے روگردانی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شیعہ جوان کسی جرم میں ملوث ہیں تو انہیںعدالت میں باضابطہ طور پر پیش کیا جانا چاہیے۔سزا و انصاف کا فیصلہ کرنا عدلیہ کا کام ہے۔

سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک میں مجلس وحدت تمام شیعہ اداروں کے ساتھ کھڑی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ پوری ملت کا مسئلہ ہے جس کیلئے جدوجہد کرنا پوری ملت کی ذمہ داری ہے۔

آئی ایس او پاکستان کے رکن نظارت اور رہنماء ایم ڈبلیو ایم ناصر عباس شیرازی نے شرکاء اجلاس کو لاپتہ افراد کی بازیابی کی تحریک کے بارے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر شرکاء اجلاس نے مشترکہ طور پر طے کیا کہ یافث نوید ہاشمی ،سید رحمن شاہ ،ظہیر الدین بابر، انجِینئر ممتاز رضوی سمیت تمام لاپتہ عزاداروں کی بازیابی تک پر امن تحریک جاری رکھی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button