مقبوضہ فلسطین

فلسطینی دھڑوں کو اتحاد واتفاق کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ السنوار

شیعت نیوز: حماس کے غزہ کی پٹی کے صدر یحییٰ السنوار نے کہا ہے کہ ان کی جماعت فلسطینی دھڑوں میں اتحاد اور مصالحت کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ مزاحمت فلسطینی قوم کا زیور ہے اور ہم آزادی تک مسلح مزاحمت جاری رکھیں گے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کی قیادت کی طرف سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملاقاتوں کے سلسلے میں ایک وفد سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم میں انتشار اور بے اتفاق کے سیاہ ورک کو الٹنا چاہتے ہیں۔ فلسطین کی تمام قوتوں کو اتحاد واتفاق کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

حماس رہنما نے کہا کہ ہم فلسطینی قوم سے عہد کرتے ہیں کہ ہم دشمن کے خلاف مزاحمت کے راستے پر قائم رہیں گے۔ دشمن کے خلاف مزاحمت کے اصول پر وطن کی آزادی اور حق واپسی تک حماس کاربند رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button