اہم ترین خبریںپاکستان

معروف قانون دان اور آئی ایس او کے مرکزی رکن نظارت یافث ہاشمی اسلام آباد سے لاپتہ

یافث نوید ہاشمی اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچے تھے کہ انکی فیملی کے اندر جانے کے بعد انہیں نہ معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

شیعت نیوز: معروف وکیل، سابق نائب صدر ملتان ہائی کورٹ بار، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے سابق مرکزی صدر اور سیکریٹری مرکزی نظارت آئی ایس اویافث نوید ہاشمی جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسلام آباد سے لاپتہ۔

تفصیلات کیمطابق یافث نوید ہاشمی اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں اپنی فیملی کے ہمراہ پہنچے تھے کہ انکی فیملی کے اندر جانے کے بعد انہیں نہ معلوم افراد اپنے ساتھ لے گئے۔

اہلِ خانہ کیمطابق یافث نوید ہاشمی فیملی کے ہمراہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال پہنچے تھے جہاں وہ اپنے اہلِ خانہ کو اتارنے کے بعد گاڑی پارک کرنے گئے تھے جس کے بعد سے وہ تاحال لاپتہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے دل ہر لاپتہ فرد کی فیملی کے ساتھ ڈھرکتے ہیں، ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور

سابق صدر اور رکن مرکزی نظارت آئی ایس او کی جبری گمشدگی پر ردعمل دیتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے کہا کہ یافث نوید ہاشمی کی بازیابی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

قاسم شمسی نے کہا کہ آج جمعہ کے روز یوم یکجہتی کشمیر کی ریلیوں میں یافث نوید ہاشمی سمیت تمام جبری شیعہ گمشدگان کی بازیابی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت عارف علوی کی وفاقی وزیر علی زیدی کو لاپتہ افراد کے مسئلے کوجلد حل کرنے کی یقین دہانی

واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں سے درجنوں سے زائد شیعہ جوان گمشدہ ہیں جن کی بازیابی کیلئے چند ماہ قبل کراچی میں صدر پاکستان جناب عارف علوی کی رہائش گاہ پر احتجاجی دھرنا دیا گیا تھا جس کے بعد مختلف اوقات میں لاپتہ ہونے والے چند جوانوں کی بازیابی عمل میں آئی تھی ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button