سکردو میں اسد عاشورا نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، لاکھوں افراد کی شرکت

شیعت نیوز : سکردو میں اسد عاشورا نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا، اسد عاشورا کے جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق سکردو میں اسد عاشورا آج منایا گیا، اس سلسلے میں شہر بھر سے 30 سے زائد ماتمی جلوس برآمد ہوئے جو حسینی چوک سے ہوتے ہوئے قتل گاہ پہنچے جہاں ہزاروں کی تعداد میں مومنین نے نماز جمعہ ادا کی۔
اسد عاشورا کے جلوسوں میں ایک لاکھ سے زائد عزادار شریک ہیں، اسد مجالس میں پورے گلگت بلتستان اور ملک کے دیگر حصوں سے بھی ہزاروں عزادار سکردو پہنچے تھے۔ شہر بھر سے 30 کے قریب ماتمی جلوس برآمد ہوئے۔
حسینی چوک پر ہزاروں عزاداروں سے آغا علی رضوی اور شیخ نیئر عباس مصطفوی نے خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں اتحاد امت اور ملت کی بیداری پر زور دیا۔
اسد عاشورا کے جلوسوں کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ پولیس اور جی بی سکائوٹس کے سینکڑوں اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیے۔