اہم ترین خبریںپاکستان

تفتان بارڈر، ایک مرتبہ پھرزائرین امام حسین ؑگزشتہ 5روز سےبے یارومددگار

تفصیلات کے مطابق زیارا ت مقامات مقدسہ ایران وعراق سے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین گزشتہ 5روز سے کانوائے کی روانگی کے انتظارمیں پاکستان ہاؤس تفتان بارڈرمیں موجود ہیں ۔

شیعت نیوز: امور زائرین کمیٹی اور حکومتی نااہلی کے سبب زائرین ایک مرتبہ پھر اذیت میں مبتلا ہیں ۔ زائرین امام حسین ؑ گزشتہ 5روزسے تفتان بارڈر پر بے یارومددگارحالت میں محصور۔

تفصیلات کے مطابق زیارا ت مقامات مقدسہ ایران وعراق سے واپس آنے والے سینکڑوں زائرین گزشتہ 5روز سے کانوائے کی روانگی کے انتظارمیں پاکستان ہاؤس تفتان بارڈرمیں موجود ہیں ۔

قافلہ سالاروں کے مطابق شعبہ امور زائرین کی جانب سے کہاگیا تھاکہ تفتان سے 1اگست کو کانوائے کوئٹہ روانہ ہوگا لیکن اب کہاجارہاہے کہ مزید 5دن انتظار کرنا پڑے گا اور کانوائے 5اگست کو روانہ کیا جائے گا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: تفتان کوئٹہ روٹ پر زائرین کو جانوروں کے ساتھ سفر کروانے اور اضافی کرایہ کی وصولی کا انکشاف

پاکستان ہاؤس میں محصور زائرین نے شیعت نیوز سے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ یہاں نہ پینے کے پانی کی سہولت ہے نہ کھانے کی ۔کھانے پینے کی اشیاء مہنگی اور غیر معیاری ہیں۔باتھ رومز بھی گندے ہیں ۔ موجود عملے ایف سی وغیرہ کا رویہ غیر مہذب اور تذہیک آمیز ہے ۔

انہوں نے مزیدبتایا کہ پانی نہیں اور گرمی کی شدت بھی بہت زیادہ ہے پنکھے بھی نہیں ہیں آج کے دن میں 6 زائرین بیہوش ہوگئے ہیں ایک کو فالج ہوگیا ہے۔ ہم مومن شیعہ تنظیموں سے اپیل کرتے ہے کے ہمارے لیے کچھ کریں ۔یہاں موجود عملے نے کاروبار چمکا رکھا ہے لوٹ مار کا بازار گرم ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button