اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں بیٹھ کرافغانستان پر امریکی موقف کی مخالفت

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان ایک مقامی تحریک ہے، وہ کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے

شیعت نیوز: دورہ امریکہ میں مصروف وزیر اعظم عمران خان کی وائٹ ہاؤس میں بیٹھ کرافغانستان پر امریکی موقف کی مخالفت ۔وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ طالبان ایک مقامی تحریک ہے، وہ کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی کے بدلے شکیل آفریدی کو رہا کیا جاسکتا ہے، معاملے پر امریکا سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں، بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات کے خواہشمند ہیں۔

امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شکیل آفریدی کا درجہ پاکستان میں جاسوس کا ہے۔ اسامہ بن لادن سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا کے اتحادی تھے، اسامہ بن لادن کی گرفتاری میں پاکستان کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: عمران خان کے دورہ امریکہ میں سعودی لابی کا اہم کردار ، ایکسپریس ٹریبون کا دعویٰ 

امریکی صدر سے ملاقات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ صدر ٹرمپ صاف گو انسان لگے جو لفظوں کی ہیرا پھیرا نہیں کرتے، میرا پورا وفد بھی میٹنگ سے بہت خوش ہے۔

افغان مسئلے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام 4 دہائیوں سے خانہ جنگی سےمتاثر ہیں، افغانستان کو امن کی ضرورت ہے، طالبان کو حکومت کا حصہ بن کر عوام کی نمائندگی ملنی چاہیے، طالبان کے ساتھ حالیہ امن مذاکرات اب تک کے کامیاب ترین مذاکرات رہے ہیں، طالبان ایک مقامی تحریک ہے، وہ کسی ملک کے لئے خطرہ نہیں، امریکا کو طالبان سے کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا مسئلہ حل نہ ہوا تو داعش نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، ایران کے مسئلے پر مصالحت کے حق میں ہیں اور اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، جنگ سے پہلے ہی خطہ متاثر ہے۔

وزیراعظم نے ایک بار بھارت سے اچھے تعلقات کی اور مسئلہ کشمیر کے حل کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button