پاکستان

حادثات سے بچاؤکیلئےگلگت ایئرپورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے،شیخ مرزاعلی

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت ایئر پورٹ دنیا کے خوبصورت ایئر پورٹس میں شمار ہوتا ہے اور ملکی سطح پر محل وقوع کے اعتبار سے اپنی خاص شہرت رکھتا ہے

شیعت نیوز: حسینیہ سپریم کونسل نگر کے چیئرمین و سابق صوبائی جنرل سکریٹری اسلامی تحریک پاکستان شیخ میرزا علی نے کہا ہے کہ گلگت ائیر پورٹ کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق وسعت دینے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ائیر پورٹ کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، ایئرپورٹ کا تین عشروں سے زیر التواء رن وے تعمیر ہوتا تو حالیہ حادثہ رونما نہ ہوتا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: گلگت ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن کے طیارے کو حادثہ مسافر محفوظ

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گلگت ایئر پورٹ دنیا کے خوبصورت ایئر پورٹس میں شمار ہوتا ہے اور ملکی سطح پر محل وقوع کے اعتبار سے اپنی خاص شہرت رکھتا ہے، اس کے باوجود کہ اس کی تعمیر غالباً قیام پاکستان کے بعد عمل میں آئی ہے جس کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ موجودہ ایئرپورٹ دور قدیم کی نشانیوں میں سے ہے جو لمحہ فکریہ ہے، حالانکہ سی پیک کے اجراء کے بعد اور ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک کثیر تعداد کا ذریعہ سفر ہونے کے سبب گلگت بلتستان کے دونوں ایئرپورٹس بالخصوص گلگت کے ہوائی اڈے کو دور جدید کے تمام مواصلاتی نظام اور جدید تقاضوں سے لیس کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button