اہم ترین خبریںپاکستان

جعفریہ الائنس پاکستان کی جانب سے علامہ طالب جوہری کے خلاف سوشل میڈیا مہم کی مذمت

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملت میں انتشار پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور اس کے سدباب کے لیے اگر قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پیش آئے تو اس سے بھی گریز نہ کیا جائے تاکہ ملت کسی بھی طرح تقسیم نہ ہونے پائے۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کا ایک ہنگامی اجلاس مورخہ 19 جولائی 2019 بروز جمعہ کو بارگاہ حسینی بلاک 2 پی ای سی ایچ سوسائٹی میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں شہر میں ہونے والے المحسن کے عدالتی فیصلے کے بعد دشمن مکتب اھلبیتؑ، کی طرف سے ملت میں انتشار و افتراق پھیلانے کی مذموم کوشش سامنےآرہی ہے اور مسلسل سوشل میڈیا کے ذریعے علمائے کرام،ملی شخصیات اور ملی اداروں پر بلا تحقیق توہین و تضحیک آمیز تبصرے بالخصوص سرمایہ ملت علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ سے متعلق بے بنیاد باتیں منسوب کی جانے لگیں جس کی بھرپور مذمت کی گی –

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملت میں انتشار پھیلانے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور اس کے سدباب کے لیے اگر قانونی چارہ جوئی کی ضرورت پیش آئے تو اس سے بھی گریز نہ کیا جائے تاکہ ملت کسی بھی طرح تقسیم نہ ہونے پائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: مسائل کے حل کیلئےجعفریہ الائنس پاکستان کا محرم الحرام سے قبل عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

مومنین سے گزارش کی گئی کہ کسی بھی انتشار و افتراق اور توہین و تضحیک والی پوسٹ کو آگے نہ بڑھنے دیں۔ اورغلط پوسٹ چلانے والے سے سوال کریں اور سدباب کریں- قومی اورملی معاملات اور مسائل کو ملی فورم پر حل کرنے کی کوشش کریں۔ آخر میں علامہ طالب جوہری صاحب قبلہ کی صحت و سلامتی اور تمام علما ئے کرام اور پوری ملت جعفریہ کی مشکلات کے حل کے لیے دعائے خیر کی گئی اور مرحوم ڈاکٹر علامہ عباس کمیلی کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button