اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کو لبنان سے بے دخل کرنے کا امریکی خواب جو کبھی پورا نہیں ہوگا

حال ہی میں ایک امریکی صحافی اور تجزیہ نگار 'جوزف پوڈر' نے جریدہ 'فرنٹ پیج' کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں اس سوال کا تفصیلی جواب دیا کہ آیا امریکی انتظامیہ حزب اللہ پر کاری ضرب لگانے کے احکامات دے سکتی ہے؟

شیعت نیوز: امریکی حکومت ،امریکی صحافی اور امریکی اسٹییبلشمنٹ گذشتہ کئی دھائیوں سے حزب اللہ کو لبنان سے بے دخل کرنے کے ایسا خواب دیکھ رہی ہے جو کبھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ امریکی صحافی متعدد مرتبہ ایک بھڑکیاں مار چکے ہیں کہ ہم لبنان کو حزب اللہ سے نجات دلوالیں گے ۔ ہم حزب اللہ کو جاری ایرانی مدد کا خاتمہ کردیں گے وغیرہ وغیرہ ۔لیکن یہ بات واضح رہےکہ حزب اللہ کو لبنان سے بے دخل کرنے کایہ وہ امریکی خواب ہے جو کبھی پورا نہیں ہوگا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں: حزب اللہ کے خلاف امریکی پابندیاں لبنانی عوام کی توہین ہے

اسلامی مقاومتی تنظیم حزب اللہ خطے میں مجاہدانہ سرگرمیوں اور عالمی مذاحمتی گروہوں کے ساتھ تعلقات کی بناء پر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کا اہم موضوع رہتی ہے۔ حال ہی میں ایک امریکی صحافی اور تجزیہ نگار ‘جوزف پوڈر’ نے جریدہ ‘فرنٹ پیج’ کو دیے گئے ایک تفصیلی انٹرویو میں اس سوال کا تفصیلی جواب دیا کہ آیا امریکی انتظامیہ حزب اللہ پر کاری ضرب لگانے کے احکامات دے سکتی ہے؟

پوڈر کا کہنا ہے کہ حزب اللہ ایران سے اسلحہ اور رقوم حاصل کر کے لبنان کا گلا گھونٹ رہی ہے۔ بعض اوقات ایران کی سمندر پار کارروائیوں میں سرگرم القدس فیلق القدس لبنان میں مداخلت کرتی ہے اور گاہے حزب اللہ لبنان کے سیاسی نظام میں داخل ہو کر لبنان فوج کی جگہ پر آبیٹھتی ہے۔یہ و ہ منفی پروپگینڈا ہے جو امریکیوں کی جانب سے اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے مسلسل کیاجاتارہاہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button