پاکستان

امریکہ اور اسرائیل کی خوشنودی کیلئے دنیابھرمیں ملت جعفریہ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،علامہ حسین مسعودی

آیت اللہ شیٰخ ابراہیم زکزائی اور ان کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں گرفتاری کے ساتھ ساتھ زہر دینے کی سازش بھی کی گئی جس پر ملت اسلامیہ سراپا احتجاج ہے۔

شیعت نیوز: جعفریہ الائنس پاکستان کےسینیئر رہنما اور ہیئت آئمہ مساجد کے سربراہ علامہ حسین مسعودی نے اسلامک موومنٹ آف نائجیریا کے سربراہ آیت اللہ شیٰخ ابراہیم زکزائی اور ان کی اہلیہ کی بلاجواز گرفتاری پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ انہیں گرفتاری کے ساتھ ساتھ زہر دینے کی سازش بھی کی گئی جس پر ملت اسلامیہ سراپا احتجاج ہے۔

اس سلسلے میں مسجد ایلیا پیر کالونی، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن، مسجد و امام بارگاہ ہاشمیہ لیاقت آباد، مسجد حیدر کرار اورنگی ٹاؤن، باب فاطمہ امام بارگاہ لیاقت آباد نمبر10، اسلامک سینٹر عائشہ منزل کے علاوہ انچولی سوسائٹی، جعفر طیار سوسائٹی، نیو رضویہ سوسائٹی صفورا چورنگی، بڑا امام بارگاہ کھارادر اور دیگر مقامات پر احتجاجی اجتماعات ہوئے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:امام خمینی ؒ نے باطل نظام کے خلاف ڈٹ جانے اور جرأت و بہادر ی کے ساتھ جینے کا سلیقہ سیکھایا،مولاناحسین مسعودی

جن سے مولانا اکرام حسین ترمذی، مولانا رجب علی بنگش، ڈاکٹر جواد شاہ، سلمان حسن ایڈووکیٹ، مولانا مردان علی، مولانا حسنین شریفی، مولانا مرزا آغا حبیب، قاری غلام قاسم اور دیگر نے خطاب کیا اور کہا کہ ملت جعفریہ کے خلاف پوری دنیا میں انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کا مقصد امریکہ و اسرائیل کو خوش کرنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button