اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ مسجد وامام بارگاہ کلاں میگانگی روڈ کوئٹہ کو 16برس بیت گئے

سانحہ مسجد وامام بارگاہ کلاں میگانگی روڈ کوئٹہ کو آج 16برس مکمل ہوگئے لیکن دیگردلخراش سانحات کی طرح اس سانحے کے مجرم بھی آج تک قانون کی گرفت میں نا آسکے

شیعت نیوز: سانحہ مسجدو امام بارگاہ کلاں میگانگی روڈ کوئٹہ کو 16برس بیت گئے۔کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری وہابی دہشت گردوں کے ہاتھوں 50بے گناہ شہید نمازیوں کے اہل خانہ ریاست پاکستان سے تاحال انصاف کے منتظر۔

تفصیلات کے مطابق 4 جولائی 2003 کو ملک دشمن کالعدم وہابی تنظیم سپاہ صحابہ لشکر جھنگو ی کے سفاک دہشت گردوں نےمسجدو امام بارگاہ کلاں میگانگی روڈ کوئٹہ میں دھماکہ کرکے 50کے قریب نمازیوں میں وخاک وخون میں غلطاں کردیا تھا ۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/dik-saniha-jama-msjid-ali-as/”]

سانحہ مسجد وامام بارگاہ کلاں میگانگی روڈ کوئٹہ کو آج 16برس مکمل ہوگئے لیکن دیگردلخراش سانحات کی طرح اس سانحے کے مجرم بھی آج تک قانون کی گرفت میں نا آسکے اور 50سے زائد بے گناہ شہداءکے ورثاءآج بھی ریاست پاکستان سے اپنے پیاروں کیلئے انصاف کے طلبگار ہیں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button