پاکستان

اسلامی نظریاتی کونسل محض نمائشی ادارہ بن کر رہ گیا ہے،علامہ سبطین سبزواری

انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں قانون سازی لازمی قرار دے کر اس کی مشاورتی حیثیت ختم کی جائے

شیعت نیوز: شیعہ علماء کونسل شمالی پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حیدر سبزواری نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی حیثیت اجتہادی ہے، ایجادی نہیں۔ اس اہم آئینی ادارے میں تمام اسلامی مکاتب فکر کے علماء کی موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ فقہی مسائل اور حکم الٰہی قرآن وحدیث سے تلاش کرتے ہیں، خود ایجاد نہیں کرتے۔ کیونکہ اسلام آخری دین ہے، اس میں کسی نئی ایجاد کی اجازت نہیں۔ چودہ سو سال پہلے ختم المرسلین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سب وضاحت کرگئے، ان کے بعد قرآن و حدیث، سیرت اہل بیت اور عقل اجتہاد میں ہماری رہنمائی کیلئے موجود ہیں۔ قرآن و حدیث میں تمام مسائل کا حل موجود ہے، جنہیں جدید زمانے میں تلاش کیا جانا ہی اجتہاد کہلاتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات پر پارلیمنٹ میں قانون سازی لازمی قرار دے کر اس کی مشاورتی حیثیت ختم کی جائے، کیونکہ حکومتی سطح پر نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے اسلامی نظریاتی کونسل محض نمائشی ادارہ بن کر رہ گیا ہے، اس دستوری خلاف ورزی پر عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔

[contentcards url=”https://shiite.news/ur/rana-sana-ullah-arrested/”]

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ریاست پاکستان کا دستوری مذہب اسلام اور اس کا سرکاری نام "اسلامی جمہوریہ پاکستان "کا پہلا لفظ اسلام سے ہی شروع ہوتا ہے مگر افسوس ہمارا عدالتی نظام ابھی تک برطانوی اور بینکاری سودی نظام سے چلائی جا رہی ہے، جوکہ اللہ کیخلاف جنگ کے مترادف ہے، اسی طرح ابھی تک مسلم عائلی قوانین کو بھی اسلامی نہیں بنایا جا سکا۔

انہوں نے مزید کہاکہ طلاق، وراثت اور حدود کے مسائل کو بھی اسلامی قوانین کے مطابق حل نہیں کیا جا رہا۔ عدالتی نکاح ہو رہے ہیں، میراث اور طلاق کے تصفیے بھی برطانوی طرز پر عدالتوں کے ذریعے حل ہو رہے ہیں۔ 72 سالوں سے اسلامی نظام کو نظرانداز کیا جا رہا ہے جبکہ اس ملک کی اکثریت مسلمان ہیں۔ آئین کے مطابق ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسلامی قانون سازی کو یقینی بنائے مگر ابھی تک کسی حکومت نے اس پر سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ پاکستان کو مدینہ کی اسلامی ریاست بنانے کے دعوے کرنے والے حکمران سبقت لیں اور اسلامی نظریاتی کونسل کی اب تک کی گئی سفارشات کو پارلیمنٹ میں پیش کرکے قانون سازی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button