دنیا

خلیج فارس کے بعض عرب ممالک ایران اور امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں۔ سرگئی لاوروف

شیعت نیوز : روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خلیج فارس کے بعض عرب ممالک ایران اور امریکہ کو جنگ میں دھکیل رہے ہیں جبکہ انہیں چاہئے کہ وہ اپنا رویہ تبدیل کرکے گفتگو کا رستہ کھولیں۔

سرگئی لاوروف نے خبرنگاروں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان ہونے والا کوئی بھی فوجی تنازعہ ایک بین الاقوامی بحران بن جائے گا، جو مشرق وسطیٰ اور افریقا کے لئے انتہائی خطرناک ثابت ہوگا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ ،ایران کے خلاف کسی بھی غیرمنطقی اقدام سے باز رہے۔ روس

روسی وزیر خارجہ نے کسی بھی ملک کا نام لئے بغیر کھل کر کہا کہ خلیج فارس کے خطے میں بعض ممالک، خطے میں موجود تناؤ کو مزید بڑھانے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب حکومتیں دونوں فریقوں کے درمیان گفتگو میں مدد فراہم کرسکتی ہیں، بجائے اس کے کہ خطے کی صورتحال کو اس نکتے تک پہنچائیں، جہاں پہنچنے کے بعد صرف زور زبردستی کے ذریعے ہی مطالبات کو منوایا جائے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اپنے ایرانی شراکت داروں اور امریکیوں کو اس خطرناک صورتحال سے دور کرنے کی اپنی کوشش جاری رکھے گا، تاکہ وہ تہذیب یافتہ طریقے کے ساتھ گفتگو کے ذریعے اپنے اختلافات کو حل کریں جبکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اس کا مطلب الٹی میٹم، پابندیوں اور بلیک میلنگ کی سیاست کا خاتمہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button