دنیا

عالمی جوہری ادارے کی ایک بار پھر ایران کی دیانت داری کی تائید

شیعت نیوز : عالمی جوہری ادارے  کے سربراہ نے ایک بار پھر جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تائید کردی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے کو ایران میں ان مراکز اور تنصیبات تک جو معائنہ کاری ضروری تھی، رسائی حاصل رہی ہے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :امریکہ جوہری معاہدے کے خطرے سے دوچار ہونے کو سمجھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا، روس

یہ بات ’’یوکیو امانو‘‘ نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جوہری معاہدے سے متعلق قرارداد نمبر 2213 کے نفاذ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق عالمی جوہری ادارے کی مسلسل رپورٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے 8 مئی کو ایک بیان جاری کردیا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کی شقوں نمبر 26 اور 36 کے مطابق اس بین الاقوامی معاہدے کے بعض حصوں سے جزوی طور پر دستبردار ہوجائے گا۔

سربراہ جوہری ادارے نے مزید کہا کہ ایران نے اراک میں ہیوی واٹر ری ایکٹر کی از سر نو تعمیر پر کوئی اقدام نہیں کیا ہے۔

انہوں نے ایران نے یورینیم، ایندھن کی سلاخوں خاص طور پر وہ سلاخوں جن کو IR 40 ری ایکٹر کی حمایت کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے کو ٹیسٹ یا پیداوار نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button