ایران

ایران کی سرحدوں کا بھرپور دفاع کریں گے تاہم جنگ کے خواہاں نہیں۔ جواد ظریف

شیعت نیوز: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر بحیثیت غیرتمند قوم ایران کے چپے چپے کا بھرپور انداز میں دفاع کریں گے۔

یہ بات محمد جواد ظریف نے جاسوس امریکی ڈرون کی جانب سے گزشتہ روز ایران کی فضائی حدود کی خلاف ورزی پرد اپنے ردعمل میں کہی جسے ایران نے فوری طور پر شناخت کرکے مارگرایا۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں :ایران کی امریکی ڈرون کی سرنگونی ایک کھلا پیغام ہے، جنرل حسین سلامی

ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہم وطن عزیز ایران کی فضائی، سمندری اور بری حدود کا بھرپور دفاع کریں گے تاہم جنگ کے خواہاں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے اس سے پہلے ایران پر معاشی دہشت گردی مسلط کر رکھی تھی جبکہ آج وہ ایران کے خلاف خفیہ اقدامات کے علاوہ ہماری سرزمین پر دراندازی کے بھی مرتکب ہوا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران امریکی دراندازی کے خلاف اقوام متحدہ جائے گا اور یہ ثابت کرے گا کہ امریکہ بین الاقوامی پابندیوں سے متعلق جھوٹ بول رہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button