اہم ترین خبریںپاکستان

پشاور، شیعہ علماءکونسل کے وفدکی ایس ایس پی آپریشنزسے ملاقات، محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال

محرم کمیٹی نے آمد محرم الحرام میں پشاور بھر میں مجالسِ و جلوس ہائے عزاء کے پر امن انعقاد، عزاداروں کے لئے مختلف سہولیات اور دیگر اہم انتظامی مسائل سے متعلق سیکورٹی پلان پر بھی تبادلۂ خیال کیا

شیعت نیوز: محرم کمیٹی شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے ایس ایس پی آپریشنز جناب ظہور بابر آفریدی سے ایک اہم اجلاس میں آمد محرم الحرام کے حوالے سے سیکورٹی پلان سمیت دیگر انتظامی اُمور پر تبادلۂ خیال کیا۔ وفد کی قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کی ۔

جبکہ وفد میں محرم کمیٹی کے سربراہ اور شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کے صدر آخونزادہ مجاہد علی اکبر و ممبران سید ابرار علی شاہ جعفری، شاہد امداد بیگ، خورشید علی آخونزادہ، سید نثار علی شاہ، سید اظہر علی شاہ جعفری، ذاکر ذوالفقار حسین حیدری، جعفر حسن آخونزادہ، آغا سید ظفر علی شاہ الحُسینی، میرزا محمد قائم المشہدی، حاجی طاہر علی مغل اور علی عرفان میر شامل تھے۔ جبکہ اس موقع پر ایس پی سیکورٹی عنایت علی شاہ سمیت دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:سی پی او ملتان کا ایم ڈبلیوایم کے رہنماؤں کے ہمراہ جامع مسجد الحسین ؑمیں کھلی کچھری سے خطاب

محرم کمیٹی نے آمد محرم الحرام میں پشاور بھر میں مجالسِ و جلوس ہائے عزاء کے پر امن انعقاد، عزاداروں کے لئے مختلف سہولیات اور دیگر اہم انتظامی مسائل سے متعلق سیکورٹی پلان پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور عزادارئ سید الشہداء کی بہتر انداز میں انجام دہی سمیت دیگر مختلف مسائل کے حل کے لئے قابلِ عمل تجاویز دیں۔

ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے محرم کمیٹی کو یقین دلایا کہ باہمی تعاون کے ذریعے بانیانِ مجالس و جلوس ہائے عزاء اور متولیانِ امام بارگاہ کو درپیش مسائل محرم الحرام سے قبل حل کئے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button