اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ جوادنقوی کی تحریک بیداری کے وفدکی گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات

یاد رہے کہ علامہ جواد نقوی جو کہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ ہیں اس موقف کا اظہار ببانگ دہل کیا کرتے تھے کہ پاکستانی حکومت سمیت ریاستی ادارے اور سیاسی جماعتیں طاغوت ہیں

شیعت نیوز: جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے پرنسپل علامہ سید جواد نقوی کی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے اعلیٰ سطحی وفدنے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے گورنرہاؤس لاہورمیں ملاقات کی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وفد اور گورنر کے درمیان اہم ملکی مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفد کی علامہ توقیر عباس کی سربراہی میں گورنر سے ملاقات ڈائریکٹر لاہور ٹی وی برائے یورپی ممالک خرم سید اور چوہدری قنبر صاحب کے توسط سےممکن ہوئی ۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:علامہ جواد نقوی کی تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے اہم رکن حکیم عابدی جبری طور پر لاپتہ

اطلاعات کے مطابق تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے وفدنےگورنرپنجاب کو بین المسالک ہم آہنگی و دہشتگردی کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کیں۔ گورنر پنچاب نے جامعہ عروۃالوثقیٰ کو ماڈل مدرسہ قرار دیتے ہوئے جامعہ عروۃالوثقیٰ اور زعیم حوزہ آغا سید جواد نقوی کی اتحاد امت کی کوششوں کو سراہا۔

یاد رہے کہ علامہ جواد نقوی جو کہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ ہیں اس موقف کا اظہار ببانگ دہل کیا کرتے تھے کہ پاکستانی حکومت سمیت ریاستی ادارے اور سیاسی جماعتیں طاغوت ہیں اور ان سے مراسم رکھنے والے سامری کے گوسالہ ہیں ۔جبکہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ یہی سامری کا گوسالہ آج اس تحریک بیداری کیلئے حلال قرارپا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button