اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ شیخ غلام محمد امینی کی شہادت کو 7برس بیت گئے، قاتل تاحال آزاد

18جون 2019کو جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کراچی کے نائب خطیب اور امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ غلام محمد امینی کی ساتویں برسی منائی جارہی ہے ۔ علامہ شیخ غلام محمدامینی انتہائی ملنسار اور شفیق عالم دین اور استاد تھے۔

شیعت نیوز: امام جمعہ والجماعت جامع مسجد نور ایمان علامہ شیخ غلام محمد امینی کی شہادت کو 7برس بیت گئے ، قاتل تاحال آزاد۔ علامہ غلام محمد امینی کو 18جون 2012کو شہر قائد میں کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے سفاک دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق آج 18جون 2019کو جامع مسجد نورایمان ناظم آباد کراچی کے نائب خطیب اور امام جمعہ والجماعت علامہ شیخ غلام محمد امینی کی ساتویں برسی منائی جارہی ہے ۔ علامہ شیخ غلام محمدامینی انتہائی ملنسار اور شفیق عالم دین اور استاد تھے۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:ڈیرہ اسماعیل خان میں تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے رحمت علی شہید

18جون 2012کو نماز مغربین کی باجماعت ادائیگی کے بعد اپنے گھر جاتے ہوئے علامہ شیخ غلام محمد امینی کو پہلے سے گھات لگائے ہوئے کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں نشانہ بنایا اور انہیں بے دردی سے شہید کردیا۔ انہیں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبرنا ہوسکے۔ افسوس کے آج سات برس بیت جانے کے باوجود ان کے قاتل تاحال آزاد ہیں اور شہید کا خانوادہ آج بھی ریاست پاکستان سے انصاف کا منتظر ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button