اہم ترین خبریںپاکستان

صدی کی ڈیل کا مکروہ منصوبہ گریٹر اسرائیل کی جانب پیش قدمی ہے عالم اسلام متحد ہوجائے ،آغا حامد موسوی

انہوں نے مزید کہاکہ جو عرب حکمران اقتدارکے بچاؤ کیلئے واشنگٹن کا ساتھ دے رہے ہیں وہ مت بھولیں کہ استعماری سرغنہ امریکہ صیہونیت کے سواکسی کا دوست نہیں

شیعت نیوز: تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے مرکزی عہدیداران سےخطاب کرتےہوئے آغا حامد علی شاہ موسوی نے کہاہے کہ ’صدی کی ڈیل‘ کا مکروہ منصوبہ گریٹر اسرائیل کی جانب پیش قدمی ہے عالم اسلام متحد ہوجائے ۔عرب حکمران امریکی جال میں نہ آئیں امریکہ کے پٹھو و آلہ کار حکمرانوں کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ امریکہ ایک صدی پرانے برطانوی و فرانسیسی کھیل سائکس پائکوٹ معاہدے کو دہرا رہا ہے جس کے نتائج مشرق وسطی آج بھی بھگت رہا ہے۔اقوام متحدہ فلسطینی ریاست کو عملا ناکام بنانے کی سازش کو روکے۔آئل ٹینکروں پر حملے امریکہ نے کئے تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جائے اورعربوں کو ڈرا کر مزید اسلحہ بیچا جائے۔

یہ خبر بھی لازمی پڑھیں:دشمن نے پاکستان کا گھیراؤ کررکھا ہے، حکمران دشمن کے مقابل سیسہ پلائی دیوار بنیں، علامہ حامد موسوی

انہوں نے مزید کہاکہ جو عرب حکمران اقتدارکے بچاؤ کیلئے واشنگٹن کا ساتھ دے رہے ہیں وہ مت بھولیں کہ استعماری سرغنہ امریکہ صیہونیت کے سواکسی کا دوست نہیں۔عالم اسلام جاگے! جو قومیں ماضی سے نہیں سیکھتیں ان کا حال اور مستقبل تاریک سے تاریک تر ہو تا چلا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button