اہم ترین خبریںپاکستان

عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس کے ایجنڈےمیں پاک ایران میری ٹائم معاہدہ بھی شامل

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کومنعقدہوگا ،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاجائےگا۔

شیعت نیوز: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کااجلاس منگل کومنعقدہوگا ،اجلاس میں 15 نکاتی ایجنڈے پر غورکیاجائےگا۔

وزیراعظم عمران خان شنگھائی تعاون تنظیم سے متعلق کابینہ کواعتمادمیں لیں گے،اجلاس میں قرضوں سے متعلق انکوائری کمیشن کی تشکیل کامعاملہ بھی زیرغورآئےگا جبکہ کابینہ سیاسی صورتحال اورمعاشی اقدامات کاجائزہ لےگی،احساس پروگرام،ویزہ پالیسی، پاک ایران میری ٹائم معاہدہ بھی ایجنڈے کاحصہ ہیں۔

یہ خبربھی لازمی پڑھیں:وزیر اعظم عمران خان کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حوالے سے اہم انکشاف

کابینہ ریلوے بورڈکے نجی رکن کی تعیناتی کی منظوری دےگی،اس کے علاوہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ملازمین کومستقل کرنے کامعاملہ زیرغورآئےگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button